21 رمضان المبارک، یوم شہادت حضرت علی مرتضٰیؑ/ پنجاب پولیس ہائی الرٹ،
26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں، مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؑکے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ہائی الرٹ ہو کر عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ یوم حضرت علی ؑ کی مناسبت سے منعقد کیے گئے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے فرائض سر انجام دئیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 17 ہزار افسران اور جوان جبکہ صوبہ بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی پر 09 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے۔لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر 08 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے۔عزاداروں کو 03 درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی میکانزم سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد ہوئے جبکہ 62 مجالس منعقد ہوئیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی جا ری رہی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رہی۔پولیس ٹیموں نے انتہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کیے۔ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈکٹیٹرز سے چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات رہیں جبکہ عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز اور روٹس کی چھتوں پر سنائپرزکو تعینات کیا گیا۔صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنزنے یوم شہادت علیؑ کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنایا۔آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر286)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************