Mar 21, 2025
:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی میں فائرنگ سے 02 بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او میانوالی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(روز نامہ انصاف)
********************