Mar 21, 2025
لاہور (کرائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے ایک اور سپوت کی فرض کی راہ میں عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میانوالی کے علاقہ داؤد خیل میں دو روز قبل چیک پوسٹ جناح بیراج پر دوران ڈیوٹی ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل حماد علی زخمی ہوئے جو ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
