ترقی کیلئے 18 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کا ریکارڈ طلب، مراسلہ جاری

Mar 21, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس ملازمین کی ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری، گریڈ 17 میں پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی کے لئے 18 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کی اے سی آرز اور سروس ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ عیدالفطر کے فوری بعد پرائیویٹ سیکرٹری عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہو گا۔ اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے سی سی پی او لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد ریجنز، کمانڈنٹ پی سی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، پی ایچ پی، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب اور آئی اے بی کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************