پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان

پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاشہید کانسٹیبل حماد علی کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے ایک اور سپوت کی فرض کی راہ میں عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میانوالی کے علاقہ داؤد خیل میں دو روز قبل چیک پوسٹ جناح بیراج پر دوران ڈیوٹی ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل حماد علی زخمی ہوئے جو ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا.

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر280)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, March 20, 2025