پنجاب پولیس کی آرگنائزڈ کریمنلز، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 11 گینگز کا خاتمہ، 23 کارندے گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
438 اشتہاری مجرمان، 183 عدالتی مفرور، 91 عادی مجرم گرفتار کر لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی آرگنائزڈ کریمنلز اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 11گینگز کا خاتمہ کیا گیاجبکہ 23 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 438 اشتہاری مجرمان، 183 عدالتی مفرور اور91 عادی مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 11 گینگز کا خاتمہ، 23 کارندے،438 اشتہاری مجرمان، 183 عدالتی مفرور اور 91 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔مجرمان کے قبضے سے 03 کلاشنکوف، 02 رائفلز، 104 پسٹلز، 11 بندوقیں، 03ریوالور اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 60 لاکھ روپے نقدی، 46 موٹر سائیکلیں، 21 موبائل فونز اور04 مویشی بھی برآمد کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن بلاتعطل جاری رکھا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر278)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
