پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 9ویں بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس منعقد

پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 9ویں بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس منعقد۔
پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 9ویں بیج کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس منعقد ہوئی۔ انٹرن شپ پروگرام میں جی سی یونیورسٹی کے 34 طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ اور فرانزک سائنس شعبوں کے طلبا و طالبات کو پولیس انٹرن شپ کے لئے 05 گروپس میں تقسیم کیا گیا اورطلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کی مختلف برانچوں میں 05 ہفتوں کیلئے اٹیچ کیا گیا تھا۔طلبا و طالبات نے سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سیف سٹیز اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی برانچوں میں انٹرن شپ مکمل کی۔اختتامی تقریب میں طلبا نے انٹرن شپ کے دوران حاصل تجربات پر مبنی پریزنٹیشن رپورٹس پیش کیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق رستم چوہان، ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیا راؤ، اے آئی جی ٹریننگ حسن اقبال نے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان نے کہا کہ انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ طلبا و طالبات کی کیرئیر ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہوگا۔تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔طلبا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ورکنگ، فیلڈ چیلنجز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع فراہم کرنے پر ہم آئی جی پنجاب کے شکر گذار ہیں۔ جی سی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز پروفیسر عزیز الرحمان، ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری ڈاکٹر شازیہ خورشید اور ڈاکٹر شائستہ نے تقریب میں شرکت کی۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر277)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, March 20, 2025