آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری،
سینئر سکیل سٹینو گرافرز سے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی کے لئے پراسس کا آغاز کر دیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری جس کے تسلسل میں سینئر سکیل سٹینو گرافرز سے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی کے لئے پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس بتایا کہ گریڈ 17 میں پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی کے لئے 18 سینئر سکیل سٹینو گرافرز کی اے سی آرز اور سروس ریکارڈ طلب کر لیا گیاہے۔ عیدالفطر کے فوری بعد پرائیویٹ سیکرٹری عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہو گا۔میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے سینئر سکیل سٹینو گرافرز کو پرائیویٹ سیکرٹری عہدے پر ترقی دی جائے گی۔اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے سی سی پی او لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد ریجنز، کمانڈنٹ پی سی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، پی ایچ پی، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب اور آئی اے بی کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر276)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************