یوم شہادت حضرت علی ؑ پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور سمیت صوبہ بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر یوم شہادت حضرت علی ؑ کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی جس کے تسلسل میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں عزاداری جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی پر 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکار مامور ہونگے اوریوم شہادت حضرت علی ؑ پر سکیورٹی انتہائی سخت ہو گی۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 17 ہزار جبکہ 955 مجالس پر 09 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔مجالس و عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کے لئے1971 میٹل ڈٹیکٹرز اور 457 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے۔سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد ہونگے اور 62 مجالس منعقد ہونگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس انتہائی الرٹ رہے گی، عزاداری جلوسوں اور مجالس کے شرکا کی مکمل چیکنگ یقینی بنائیں۔خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیں۔عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز اور روٹس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔صوبہ بھر میں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز یوم شہادت حضرت علی ؑ کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر275)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************