Mar 20, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کیجانب سے صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 43 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 467 افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔ 343 کومبنگ آپریشنز، 8606 مشتبہ افراد کی چیکنگ، 55 مشکوک افراد زیرحراست لئے گئے۔ سرچ آپریشنز، چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 309 اشتہاری، 141 عدالتی مفرور، 62 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 03 ڈاکو کیفرکردار کو پہنچے، 01 زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری رہیں گی اور ان فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
(روز نامہ انصاف)
**********************
