منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 271 چھاپے‘ 149 گرفتار

Mar 20, 2025

لاہور(نامہ نگار) ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 271 چھاپے اور 149 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 271 ریڈز کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 58 کلو گرام چرس،7 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ3 کلو گرام آئس اور 1700 لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اورآن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

(روز نامہ نوائےوقت)
***********************