سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین و اہلخانہ کے مسائل سننے کے بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی حسن افتخار کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح انسپکٹر مظہر اقبال کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی جبکہ ریٹائرڈ انسپکٹر محمد سعید اختر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح کانسٹیبل ذیشان خان کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت دکی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر273)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 19, 2025