سکیورٹی صورتحال: پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری،

سکیورٹی صورتحال: پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری،
گزشتہ 24 گھنٹے میں 43 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 467 افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر  پنجاب پولیس کیجانب سے صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 43 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 467 افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔ 343 کومبنگ آپریشنز، 8606 مشتبہ افراد کی چیکنگ، 55 مشکوک افراد زیرحراست لئے گئے۔ سرچ آپریشنز، چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 309 اشتہاری، 141 عدالتی مفرور، 62 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 03 ڈاکو کیفرکردار کو پہنچے، 01 زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری رہیں گی اور ان فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر272)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 19, 2025