آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 47 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 47 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل محمد شاہ زیب کو میڈیکل اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ اسی طرح زخمی کانسٹیبل نصرت خان کو بھی طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کیے گئے جبکہ زخمی سب انسپکٹر واصف منیر کو علاج معالجے کی مد میں 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی کانسٹیبل مدثر احمد کو میڈیکل اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران، کانسٹیبل علی اکبر، غازی یونس رضا کو طبی اخراجات کیلئے مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالجہ، جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر271)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, March 19, 2025