ایک ہی روز 26ہزار سے زائد افراد کوڈرائیونگ لائسنس جاری

Mar 19, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ٹریفک پولیس شاہرات پر قانون کی پاسداری اور عوام کو لائسنس اجراء سمیت ٹریفک کی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 498 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ 32 ہزار 982 گاڑیوں کے چالان اور 01 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔   دھواں چھوڑنے والی 951 گاڑیوں کے چالان جبکہ 115 گاڑیاں کو  تھانوں میں بند کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 01 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان اور 11 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے دھواں چھوڑنے والی 06 ہزار 818 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 547 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک ہفتے کے دوران 14903 افراد کو لائسنس جاری کیے گئے۔ 92 ہزار 241 گاڑیوں کے چالان، 04 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کے جرمانے جبکہ دھواں چھوڑنے والی 507 گاڑیوں کے جرمانے کیے گئے۔ 

(روز نامہ جنگ)
**********************