ترقی سے محروم افسروں کے کیسز آئندہ بورڈ میں پیش کرنے کاحکم

Mar 19, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع،یونٹس اور ونگز میں خدمات انجام دینے والے ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ پروموشن بورڈ میں ترقی سے محروم رہ جانے والے افسران نے گزارشات پیش کیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس میں میرٹ، سنیارٹی اور شفافیت کی بنیاد پر پروموشنز کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔افسران کی پروموشن میں شفاف کیریئر، مکمل ریکارڈ، فیلڈ تجربہ اور انٹیلی جنس رپورٹس کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔مختلف وجوہات کی بنا پر پروموشن سے محروم رہ جانے والے افسران کے کیسز ایک سال کی بجائے اگلے بورڈ میں زیر غور لائے جائیں گے۔ سیف سٹیز اتھارٹی،رائٹ مینجمنٹ پولیس اور سی سی ڈی سمیت مختلف ونگز میں عنقریب ایس پی عہدے کی 40 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************