راولپنڈی گوجر خان جی ٹی روڈ پر کراس فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، آئی جی پنجاب کا نوٹس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی گوجر خان جی ٹی روڈ پر کراس فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں افراد کے درمیاں پرانی دشمنی تھی اور ایک دوسرے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او راولپنڈی کو فرار ساتھی کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر270)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, March 18, 2025