سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی ایس پیز کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی ایس پیز کی ملاقات،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان موجود تھے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع، یونٹس اور ونگز  میں خدمات انجام دینے والے ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں حالیہ پروموشن بورڈ میں ترقی سے محروم رہ جانے والے افسران نے گزارشات پیش کیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس میں میرٹ، سنیارٹی اور شفافیت کی بنیاد پر پروموشنز کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ افسران کی پروموشن میں شفاف کیریئر، مکمل ریکارڈ، فیلڈ تجربہ اور انٹیلی جنس رپورٹس کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ مختلف وجوہات کی بنا پر پروموشن سے محروم رہ جانے والے افسران کے کیسز ایک سال کی بجائے اگلے بورڈ میں زیر غور لائے جائیں گے۔ سیف سٹیز اتھارٹی، رائٹ مینجمنٹ پولیس اور سی سی ڈی سمیت مختلف ونگز میں عنقریب ایس پی عہدے کی 40 سے زائد سیٹیں آ رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مختلف عہدوں پر ترقی کے امیدوار افسران اپنی اے سی آرز و دیگر ریکارڈ مکمل رکھیں اور دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کریں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر268)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 18, 2025