لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج کیلئے 21 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد حسن کو بیٹی کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 08 لاکھ روپے اور غازی کانسٹیبل ناصر احمد کو بیٹے کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے، کانسٹیبل محمد رضوان کو بیٹے کی میجر سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے اور ڈرائیور کانسٹیبل نعیم احمد کو بیٹے کی میجر سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے،ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل احسان الحق کو بیٹے کی قوت سماعت کے علاج کیلئے 01 لاکھ 20 ہزار روپے، ہیڈ کانسٹیبل شہزاد نذیر، کانسٹیبلز عدنان شمعون، شوکت علی، عدنان ربانی اور دفتری نثار احمد کو بچوں کے علاج کیلئے مجموعی طور 02 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************