پولیس خدمت مراکز: ایک ہفتے کے دوران 55 ہزار 639 شہریوں نے پولیسنگ سروسز حاصل کیں،
پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو 24/7 ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں ایک ہفتے کے دوران 55 ہزار 639 شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19 ہزار 685 شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ 16 ہزار 285 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ 1972 شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی اور 7 ہزار 265 افراد نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جہاں شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر265)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, March 17, 2025