لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنے سمیت انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری رکھنے کے احکامات پر 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز اور فرضی مشقیں کی گئیں۔ 38 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 500 سے زائد افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔ 421 کومبنگ آپریشنز کے دوران 12600 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ جبکہ 68 مشکوک افراد کو زیر حراست لیاگیا۔ سرچ آپریشنز چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرم اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے رائفلز، بندوقیں، پسٹلز سمیت بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02 ڈاکو کیفرکردار کو پہنچے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
