Mar 17, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کی روشنی میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل،ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2235 ملزمان گرفتار اور 2187 مقدمات درج کئے گئے 04 لاکھ 24 ہزار 167 پتنگیں، 14 ہزار 635 چرخیاں برآمد اور 1876 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے لاہور میں 616 ملزمان گرفتار، 615 مقدمات درج، 20137 پتنگیں اور 906 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ پچھلے سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
