Mar 16, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کا آرگنائزڈ کریمنلز اور اشتہاری مجرمان کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 13 گینگز کا خاتمہ اور 28 کارندے گرفتار کیے گئے، اسی طرح 280 اشتہاری مجرمان، 199 عدالتی مفرور اور 67 ٹارگٹڈ آفنڈرز کو گرفتار کیا گیا۔ مجرمان کے قبضے سے 02 کلاشنکوف، 13 رائفلز، 90 پسٹلز، 09 بندوقیں، ریوالور اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ ملزمان سے2 کروڑ 70 لاکھ روپے، 04 گاڑیاں، 85 موٹر سائیکلیں، 15 موبائل فونز، 5 مویشی اور سونا بھی برآمد کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
