پولیس ملازمین کے بیمار بچوں کیلئے 23 لاکھ جاری

Mar 16, 2025

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل محمد شاہد مجید کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کیے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر محمد بوٹا کو بیٹے کے آنکھوں کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل معظم رمضان، کانسٹیبل محمد سلیم اور سینٹری ورکر سنی چوہان کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 30 ہزار روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر محمد لطیف، کانسٹیبل حاجی احمد اور لانگری شفقت علی کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ 

(روز نامہ سٹی 42)

************************