پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، بجلی چوری میں ملوث444ملزم گرفتار

Mar 15, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس کا بجلی اور مویشی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 1395 مقدمات درج کیے گئے اور بجلی چوری میں ملوث 444 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح پچھلے ایک ہفتے کے دوران مویشی چوری میں ملوث 02 گینگز کو گرفتار کیا گیااور گرفتار افراد کے قبضے سے 30 مویشی برآمد کیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************