لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس کی گارڈنے سانحہ رائیونڈ کے شہیدسب انسپکٹر محمد اسلم، شہید سب انسپکٹرمنظور احمد، شہید کانسٹیبل ظفر اقبال اور شہید کانسٹیبل محمد سعید کی ساتویں برسی کے موقع پر شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کی قبروں پر سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شہدائے پولیس کی برسی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور پولیس کے شہداء ہماری شان ہیں شہدائے پولیس کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ تازہ رہے گیا نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ رائیونڈ لاہور کے شہداء کی ساتویں برسی کے موقع پر شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت کیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 2018 میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 07 افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی خود کش حملے میں جام شہادت نوش کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
