موجودہ سکیورٹی صورتحال: پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، فرضی مشقیں جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنے سمیت انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری رکھنے کے احکایات جاری کئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن اور فرضی مشقیں کی گئیں۔ 38 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 500 سے زائد افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔ 421 کومبنگ آپریشنز کے دوران 12600 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ جبکہ 68 مشکوک افراد کو زیر حراست لیاگیا۔ سرچ آپریشنز چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرم اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے رائفلز، بندوقیں، پسٹلز سمیت بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02 ڈاکو کیفرکردار کو پہنچے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری رہیں گی۔ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر262)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, March 16, 2025