پنجاب پولیس کا آرگنائزڈ کریمنلز، اشتہاری مجرمان کے خلاف انٹیلی جنلس بیسڈ آپریشن

پنجاب پولیس کا آرگنائزڈ کریمنلز، اشتہاری مجرمان کے خلاف انٹیلی جنلس بیسڈ آپریشن

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 13 گینگز کا خاتمہ، 28 کارندے گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس

280 اشتہاری مجرمان، 199 عدالتی مفرور، 67 ٹارگٹڈ آفنڈرز گرفتار کر لئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا آرگنائزڈ کریمنلز اور اشتہاری مجرمان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 13 گینگز کا خاتمہ اور 28 کارندے گرفتار کیے گئے اسی طرح 280 اشتہاری مجرمان، 199 عدالتی مفرور اور 67 ٹارگٹڈ آفنڈرز کو گرفتار کیا گیا۔ مجرمان کے قبضے سے 02 کلاشنکوف، 13 رائفلز، 90 پسٹلز، 09 بندوقیں، ریوالور اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 02 کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی، 04 گاڑیاں، 85 موٹر سائیکلیں، 15 موبائل فونز، 05 مویشی اور سونا بھی برآمد کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن بلاتعطل جاری رکھا جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر260)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

 

Press Release Date: 
Saturday, March 15, 2025