آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل
مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 vلاکھ روپے فنڈز جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل محمد شاہد مجید کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کیے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر محمد بوٹا کو بیٹے کے آنکھوں کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل معظم رمضان، کانسٹیبل محمد سلیم اور سینٹری ورکر سنی چوہان کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 30 ہزار روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر محمد لطیف، کانسٹیبل حاجی احمد اور لانگری شفقت علی کو بچوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر259)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
