لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویڑن کی تکمیل میں ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1710 چھاپے اور 928 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 548 کلو گرام چرس، 59 کلو گرام ہیروئن،31 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ 14 کلو گرام افیون اور 8000 لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
