آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 18 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 18 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل محمد وقاص خان اور زخمی کانسٹیبل عثمان علی کو طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔ زخمی کانسٹیبل محمد ریاض کو طبی اخراجات کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی سب انسپکٹر طاہر اقبال اور کانسٹیبل گل احمد خان کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبلز محمد رئیس، عاقب جاوید، اسرار احمد، زخمی سب انسپکٹر ارشاد صدیق، ہیڈ کانسٹیبل عزیز علی اور کانسٹیبل ثاقب علی کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ سپروائزری افسران غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر253)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, March 13, 2025