آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت،
فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ گجرات کے 04 پولیس شہداء کی 13 ویں برسی کے موقع پر شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 2012 میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 04 افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی دہشتگردوں کے حملے سے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں 01 اے ایس آئی اور 03 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ اے ایس آئی محمد ارشد، کانسٹیبلز قمر علی، سیرت عباس اور صبغت اعظم  نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر252)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, March 13, 2025