Mar 13, 2025
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاؤالدین تھانہ ملکوال کی حدود میں سابقہ رنجش پر ملزم عامر کی فائرنگ سے 2 افراد قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ مقتولین میں حسن جاوید اور محمد رضوان شامل ہیں۔ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین نے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور جلدملزم کو گرفتار کر لیں گے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************