پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز‘ فرضی مشقیں

Mar 13, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران پنجاب بھر میں 791 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور دہشت گردی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے7 فرضی مشقیں کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرچ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرم اور مشتبہ افرادکو گرفتا ر کیاگیا۔ملزمان سے 3 کلاشنکوف، 30 بندوقیں، 21 ہینڈ گنز اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمدکی گئی۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری رہیں گی۔فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************