Mar 12, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ٹریفک پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل، جس کے تسلسل میں ایک ہی روز میں 24 ہزار 712 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث گاڑیوں کے 29 ہزار 651 چالان اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر 01 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 949 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 39 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
************************