لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم، جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کے میڈیکل اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی سب انسپکٹر عابد حسین کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے زخمی کانسٹیبل حمید اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دیئے گئے۔ زخمی اے ایس آئی عبدالرؤف کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل وقاص علی کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************