Mar 12, 2025
لاہور(نامہ )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی شوکت علی‘انسپکٹر فریاد حسین کی ٹرانسفر ‘اے ایس آئی غلام علی اکبر کی بیٹے کی سکالرشپ ‘اے ایس آئی فاروق احمد کی سنیارٹی ‘لانگری رفیع رضا کی درخواست پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
