منڈی بہاؤالدین تھانہ ملکوال کی حدود میں سابقہ رنجش پر ملزم عامر کی فائرنگ سے 02 افراد کے قتل کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب،
آئی جی پنجاب کا ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم
انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاؤالدین تھانہ ملکوال کی حدود میں سابقہ رنجش پر ملزم عامر کی فائرنگ سے 02 افراد قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں حسن جاوید اور محمد رضوان شامل ہیں۔ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلدملزم کو گرفتار کر لیں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر251)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, March 12, 2025