پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 30 لاکھ روپے جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں۔جس کے تسلسل میں سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 30 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سب انسپکٹر خادم علی کو میجر سرجری کیلئے 05 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔سب انسپکٹر عرفان منور، کانسٹیبلز قمر الیاس، حمزہ خان اور سانول شہزاد کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔ کانسٹیبل محمد سمیع اللہ کو میجر سرجری کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ انسپکٹر شمشیر خان، کانسٹیبلز اکرام اشرف، محمد یٰسین، اے ایس آئی اصغر علی، ہیڈ کانسٹیبل محمد انس، کانسٹیبلز اسد عباس اور شبیر الرحمن کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ جونیئر کلرک غلام محی الدین، ہیڈ کانسٹیبل کسور طاہر، کانسٹیبل ناصر علی، کانسٹیبل ماٹھیلا خان کو اپنے اور اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 30 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر249)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, March 12, 2025