آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: ٹریفک پولیس قوانین کی پاسداری اور عوام کو لائسسنگ سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹریفک پولیس شاہرات پر قانون کی پاسداری اور عوام کو لائسنس اجراء سمیت ٹریفک کی سہولیات کی فراہمی میں بھرپور تندہی سے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 712 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث گاڑیوں کے 29 ہزار 651 چالان اور ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر 01 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی 949 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 39 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کو مزید تیز کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والے قانون شکن افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں جبکہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے جلد از جلد ریکوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر247)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, March 11, 2025