پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم

پنجاب پولیس دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کے میڈیکل اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کے میڈیکل اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی سب انسپکٹر عابد حسین کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔زخمی کانسٹیبل حمید اللہ کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے دیئے گئے۔ زخمی اے ایس آئی عبدالرؤف کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل وقاص علی کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح اور  ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر246)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 11, 2025