شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم

Mar 11, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کا پولیس شہدا ء کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری، جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ شہید کانسٹیبل محمد جہانگیر کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق رحیم یار خان کی بہترین ہاؤسنگ سکیم میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل محمد جہانگیر نے 2024ء میں کچہ کریمنلز کے بزدلانہ حملے میں جرأت و بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا شہید کانسٹیبل محمد جہانگیر کے اہلخانہ میں والدین، دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*************************