انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2030 ملزمان گرفتار

Mar 10, 2025

لاہور(کرائم رپورٹر) پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کی روشنی میں پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل  ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2030 ملزمان گرفتار اور 1993 مقدمات درج کئے گئے۔ 4 لاکھ 20 ہزار 266 پتنگیں، 14 ہزار 139 چرخیاں برآمد اور 1731 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے لاہور میں 534 ملزمان گرفتار، 542 مقدمات درج، 19508 پتنگیں اور 779 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************