پولیس میثاق سنٹرز سے86 ہزار سے زائد اقلیتی افراد کا استفادہ

Mar 10, 2025

 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے میثاق سنٹرز سے اب تک 86 ہزار 500 سے زائد اقلیتی افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میثاق سنٹرز پر 12 ہزار 200 سے زائد اقلیتی افراد کے مسائل حل کئے گئے۔ 37 ہزار 700 سے زائد اقلیتی افراد کو پولیس خدمت مراکز سے متعلقہ سروسز فراہم کی گئیں۔ 46 ہزار سے زائداقلیتی افراد نے میثاق سنٹرز کی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************