رمضان المبارک، پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں امن و امان، سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پرعزم

رمضان المبارک، پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں امن و امان، سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پرعزم،
پنجاب پولیس کا آرگنائزڈ کرائم، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر رمضان المبارک میں پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں امن و امان اور سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس کے آرگنائزڈ کرائم، اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پولیس آپریشنز کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 10 گینگز کا خاتمہ اور 23 کارندے گرفتار کیے گئے۔ پولیس نے 188 اشتہاری مجرمان، 33 عدالتی مفرور اور 15 ٹارگٹڈ آفنڈرز گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 02 گاڑیاں، 20 موٹر سائیکلیں، 12 موبائل فونز، 03 مویشی اور 30 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ مجرمان کے قبضہ سے  05 کلاشنکوف، 06 رائفلز، 74 پسٹل، 07 بندوقیں، 01 ریوالور اور سیینکڑوں کی تعداد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 منشیات فروش گرفتار اور مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 48 کلو چرس، 07 کلو ہیروئن، 05 کلو آئس اور 892 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ پولیس مقابلوں کے دوران 03 مجرمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 01 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر243)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, March 10, 2025