آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن
آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا،
شہید کانسٹیبل محمد جہانگیر کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار کی فیملی کو گھر دے دیا۔ شہید کانسٹیبل محمد جہانگیر کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق رحیم یار خان کی بہترین ہاؤسنگ سکیم میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل محمد جہانگیر نے 2024ء میں کچہ کریمنلز کے بزدلانہ حملے میں جرأت و بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کانسٹیبل محمد جہانگیر کے اہلخانہ میں والدین، دو بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل محمد جہانگیر کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد جہانگیر نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر242)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, March 10, 2025