پنجاب پولیس کا شہدا، غازیوں کی بہادر ماؤں،بہنوں ‘ بیٹیوں کو سلام

Mar 09, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ پنجاب پولیس صنفی مساوات کی سب سے بڑی داعی،شہدا، غازیوں کی بہادر ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔آج کی عورت پہلے سے کہیں زیادہ باشعور، باہمت اور بااختیار ہے۔ خواتین سے زیادتی، تشدد اور استحصال کیخلاف بھرپور جدوجہد کا عزم دہراتے ہیں۔ پنجاب پولیس کے تمام شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کا لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور کمیونٹی پولیسنگ میں شاندار کردار ہے۔ پنجاب پولیس میں خدمات انجام دینے والی خواتین ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************