Mar 09, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے فیز ون کے اضلاع میں تحریری امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران نے امتحانی عمل کی خود نگرانی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہامتحان کے دوران امیدواران کی سخت چیکنگ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔ امتحانی مراکز کے گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ امتحانی عمل کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی گئی۔ تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواران انٹرویو کے اہل ہونگے۔
(روز نامہ پاکستان)
********************
