لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔آئی جی پنجاب نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ سی سی ڈی کیلئے انتہائی پروفیشنل اور منجھے ہوئے کرائم فائٹر افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب کو منظم جرائم سے پاک کرنے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔سی سی ڈی افسران سے اہداف کے حصول کیلئے بہترین صلاحیتوں کے استعمال،مثبت اور فوری نتائج کی توقعات ہیں۔سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کیلئے خوف کی علامت اور شریف شہریوں کیلئے تحفظ کی ضمانت ثابت ہو گا۔سی سی ڈی کو جدید کرائم ڈیٹا مینجمنٹ،سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ سے لیس کیا جا رہا ہے۔ سی سی ڈی افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین نتائج دینے کا عہد کیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
********************
