پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالر شپس جاری کی گئی: ترجمان

Mar 08, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان کے فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال دو ماہ کے دوران 39 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 13 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 09 کروڑ 20 لاکھ 35 ہزار روپے دئیے گئے۔گذارا الاؤنس کی مد میں پولیس ملازمین کے فیملیز کو 04 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد  فنڈز دئیے گئے۔علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کے لئے 06 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 03 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔تدفین اخراجات کی مد میں فورس  کے اہلخانہ کو 01 کروڑ 06 لاکھ روپے دئیے گئے۔پولیس فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 44 لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ، محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔
(روز نامہ خبریں)
************************